چوکی پر لگنے والے ناکہ سے علاقہ کے شرفاء پریشان اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ

Police

Police

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ سوہدرہ کے علاقہ میں قائم مہد پور چوکی پر لگنے والے ناکہ سے علاقہ کے شرفاء پریشان اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مہد پور چوکی پر کسی بھی وقت کانسٹیبل حضرات ناکہ لگا کر کھڑے ہو جاتے ہیں جو جانتے ہوئے بھی شریف لوگوں کو روک کر پریشان کرتے ہیں۔

شہریوں نے نواز نامی کانسٹیبل کیخلاف شکایت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔