ارجنٹینا کے صدر کا انٹیلی جنس ایجنسی ختم کرنے کا اعلان

Cristina Fernandes

Cristina Fernandes

بیونس آئرس (جیوڈیسک) سرکاری ٹی وی سے خطاب میں صدر کرسٹینا کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس سروسز کا ڈھانچا 1983ء کی فوجی حکومت کی طرز کا ہے اس لئے اس میں اصلاحات کا بل تیار کیا گیا ہے۔

اس بل پر کانگریس کے اجلاس میں بحث کی جائیگی۔ نئے بل کے تحت انٹیلی جنس چیف کا سربراہ صدر منتخب کرے گا جسے سینٹ کی منظوری درکار ہوگی۔ موجودہ انٹیلی جنس ایجنسی کو ختم کرنے کا فیصلہ حکومت کے سرکاری وکیل البرٹو نیسمان کی پراسرار موت کے بعد اچانک سامنے آیا ہے۔

البرٹو 18 جنوری کو اپنے کمرے میں پستول کے ساتھ مردہ پائے گئے تھے۔ مقتول پراسیکیوٹر 1994ء میں دارالحکومت بیونس آئرس میں یہودی سینٹر پر بم حملے کی تحقیقات کر رہے تھے۔