لاہور (ممتاز سے) گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیموں کی اپیل پرلاہور، اسلام آباد،ملتان و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی، پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ کے رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 30 جنوری جمعہ کو یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے۔حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے لئے صحافی میدان میں آ چکے ہیں۔