کراچی: فیکٹری سپروائزر قتل کیس، گروہ کا سرغنہ احمد حسن گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فیکٹری سپروائزر کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتاربھتہ خور عبدالرحیم کی نشاندہی پر سرسید تھانے کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر بھتہ خور گروہ کے سرغنہ احمد احسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نیو کراچی ، بلال کالونی اور اطراف کے علاقوں میں بھتہ خوری کرواتا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے رحیم یار خان میں کارروائی کر کے بھتہ خور گروہ کے ایک اور ملزم انور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم انور عبدالرحیم کے ساتھ فیکٹری سپر وائزر کے قتل میں ملوث ہے۔

ملزم انور قتل کی واردات کے وقت ریکی پر موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں اور گروپ کے تمام ملزموں کو جلد گرفتار کر لیں ۔