کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سہیل احمد کے قتل کے خلاف آج سندھ میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں مظاہرے کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل کی ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا جس طرح گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، اس نے ماضی میں کئے جانے والے ریاستی مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
الطاف حسین نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کارکنوں سے کہا کہ وہ پرامن مظاہرے کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، الطاف حسین نے صدر وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔