کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ صنم سعید جنہوں نے کہا ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری چھوڑ نہیں رہی بلکہ شوہر کے ہمراہ دبئی شفٹ ہونے کے لیے اداکاری سے وقفہ لے رہی ہوں۔
صنم سعید نے اپنے پہلے ہی ڈرامے’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے زبردست شہرت حاصل کی اور اس کے بعد بہت سے ڈراموں میں فن کا مظاہرہ کیا۔
وہ اپنی اداکاری میں حقیقت کے قریب نظر آئیں اور اسی وقت جب کہ وہ شہرت کی بلندیوں کی جانب گامزن تھیں انھوں نے اپنے بچپن کے دوست بینکر فرحان حسن سے رواں ماہ شادی کرلی اور شادی کی تقریب تھائی لینڈ میں بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے نامور شخصیات فریحہ الطاف، امین گل جی، اینی حیدر ودیگر نے شرکت کی۔
صنم سعید نے کہا کہ میں ڈرامہ انڈسٹری چوڑ نہیں رہی ہوں بلکہ بریک لے رہی ہوں اور اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی شفٹ ہورہی ہوں۔ جب بھی موقع ملا فلم اور ٹی وی میں کام کرتی رہوں گی۔ ان کی فلم ’’ماہ میر‘‘جس میں فہد مصطفی اور ایمان علی شامل ہیں رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔