سینچورین (جیوڈیسک) سیریز کا آخری ون ڈے بارش کے باعث 42 اورز تک محدود کیا گیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ پر 361 رنز کا ہندسہ سجایا۔
ہاشم آملہ اور رئیلی روسوو کے درمیان ریکارڈ 247 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ آملہ نے چھ چھکوں کی مدد سے 133 اور روسوو نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 230 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
روسوو کو مرد میدان اور ہاشم آملہ کو مین آف دی سیریز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میزبان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کی۔