آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

Cold WEATHER

Cold WEATHER

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے شمالی علاقوں، شمالی بلوچستان اور مالاکنڈ ڈویژن سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔