واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا جہاز سیون فور سیون ایٹ ہے۔
یہ موجودہ جہاز کی جگہ لے گا جو بیس برس پرانا ہے۔ سیون فور سیون ایٹ امریکا میں ہی بنایا جاتا ہے۔ پینٹاگون نے صدر کے لئے دنیا کے سب سے بڑے جہاز ائیربس ” اے تھری ایٹی ” خریدنے پر بھی غور کیا تھا۔
ائیر فورس ون کی سیکرٹری ڈیبورا جیمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر کا پرانا جہاز بہترین حالت میں ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اسے تبدیل کر دیا جائے۔