سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں سالانہ 12 فٹ برف باری

Snow

Snow

سوات (جیوڈیسک)سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں ہر سال موسم سرما میں 12 فٹ تک برفباری ہوتی ہے۔ ایسے میں سیاح مالم جبہ پہنچے کیلیے اور اپنا سفر محفوظ بنانے کیلیے گاڑیوں کے ٹائروں کو لوہے کی چین لگواتے ہیں۔مالم جبہ سوات کے حسین مقامات میں سے ایک ہے جو ضلعی صدر مقام سیدو شریف سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر شمال کی جانب واقع ہے۔

ہر سال موسم سرما میں برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد اس حسین وادی کا رخ کرتی ہے تاہم برفباری زیادہ ہونے کے بعد مالم جبہ ٹاپ تک پہنچنے کیلیے گاڑیوں کے ٹائروں کو لوہے کی چین لگانا انتہائی ضروری ہے۔ لوہے کی چین ملم جبہ جاتے ہوئے کرایے پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برفیلے ٹریک پر لوہے کی چین کے بغیر سفر خطرناک ہو سکتا ہے۔ مقامی طور پر گاڑیوں کی یہ چین 8 سو سے ایک ہزار روپے کرایے پر مل جاتی ہیں۔