گجرات کی خبریں 29/01/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتیں ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک گجرات میاں سہیل فاضل نے گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام چناب کالجز گجرات میں منعقد ہ ٹریفک سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہے ‘ اور کسی بھی مہذب قوم کی نشانی بہترین ٹریفک ہے ‘ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے گجرات فرینڈز لائنز کلب نے یہ سیمینار منعقد کر کے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے ‘ جس میں نو نہالان وطن کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ٹریفک قوانین پر پابندی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔ دیر سے پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے ‘ مقرر حد رفتار سے تجاوز اور دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال حادثات کا بڑا بہت سبب ہیں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان اپنی جانوں سے تو کھیلتے ہیں یہ دوسروں کی جانوں سے بھی کھیل رہے ہوتے ہیں ۔ ہمارا فرض ہے کہ اپنے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کرینگے ۔ چیئرمین چناب گروپ آف کالجز پروفیسر غلام مصطفی نے کہا کہ ون ویلنگ اور ٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزی بڑا المیہ ہے ہم لوگ اپنے فائدے اور مزے کی خاطر لوگوں کی جانوں سے کھیل جاتے ہیں ۔ جو کہ افسوسناک ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت کرینگے ۔ اور چناب گروپ آف کالجز میں نوجوانوں کو ڈسپلن سیکھایا جاتا ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں معاشرہ میں بہترین انسان بن کر سامنے آئیں ۔اور اُن میں موجود بگاڑ ختم ہو سکے ۔ پرنسپل چناب گروپ آف کالجز پروفیسر غلام مصطفی چوہان نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے کوشاں ہیں’ اور گجرات فرینڈز لائنز کلب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ یہ بہترین انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔ اور آج ہم اپنے ادارے میں آنے والے تمام مہمانوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم اُن کے شان بشان نوجوان نسل کی تربیت کیلئے کام کرینگے ۔ زون چیئر پرسن گجرات لائنز کلب انٹرنیشنل زون 10شیخ عمر نوخیز نے کہ لائنز کلب انٹرنیشنل دنیا بھر میں خدمت خلق کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ اور آج گجرات فرینڈز لائنز کلب نے ایک شاندار سیمینار منعقد کر کے ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ جس کیلئے میں چیئر پرسن ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب عمر اقبال نے کہا کہ فرینڈز لائنز کی تاریخی گواہ کہ اس کے تمام ممبران عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور عملی طور پر عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ۔ آج یہ پروگرام نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے ۔ تاکہ نوجوان اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جانوں کا بھی تحفظ کر سکیں ۔ آئی ٹی چیئرمین گجرات فرینڈز لائنز کلب احسن متین ملک نے کہا کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں ‘ یہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم فرینڈز لائنز کلب کے پلیٹ فارم خدمت خلق کیلئے کام کرتے رہیں گے پراجیکٹ چیئر پرسن ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کہا کہ ڈرائیونگ کرنے سے قبل ہمیں گاڑی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ کاغذات بھی پورے کرنے چاہیے تاکہ ہم کسی بھی حادثہ سے بچا سکیں اور قانون کی گرفت میں نہ آ سکیں ۔ ‘ اس موقع پر سیکرٹری لائنز کلب لائنز مہر عامر علی ‘ فنانس سیکرٹری چوہدری خرم ‘ فراز ملک ‘ ملک عمیر ‘ لائن سلیمان ‘ لائن رضوان بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت پنجاب یونین ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد سرفراز ‘ ڈویژنل صدر پی ٹی یو ڈاکٹر آصف گوندل ‘ ضلعی صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع گجرات چوہدری یٰسین وڑائچ ‘ چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ محمد انور بھٹی ‘ ضلعی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن چوہدری شاہد اختر باگڑی چیئرمین اپیکا ضلع گجرات چوہدری اورنگزیب نے کی ۔ ریلی کا آغاز گورنمنٹ کالج فار ٹیچرز گجرات سے ہوا اور گجرات پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی ۔ اس موقعہ پر اساتذہ راہنمائوں نے ریلی سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر ضلعی صدر پی ٹی یو چوہدری محمد سر فراز نے جنرل سیکرٹری پریس کلب گجرات حسام الدین کرامت کو باداشت پیش کی ۔ احتجاجی ریلی میں ضلع بھر سے سینکڑوں اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء اساتذہ نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اور عشق نبی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حب رسول ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں لکھے ہوئے بینرز ‘ پہلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ‘ اساتذہ نے عشق نبی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زبردست نعرہ بازی کی ۔ اور نعتیں پیش کرتے رہے ۔ احتجاجی ریلی سے ضلعی صدر پی ٹی یو چوہدری محمد سر فراز ضلعی صدر ایس ایس اے چوہدری یٰسین وڑائچ ‘ ضلعی چیئرمین اپیکا چوہدری اورنگزیب ‘ ضلعی صدر ایس ای ایس چوہدری شاہد اختر باگڑی ‘ چیئر مین جائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع گجرات محمد انور بھٹی ‘ ڈویژنل صدر پی ٹی یو ڈاکٹر آصف گوندل اور دیگر اساتذہ راہنمائوں نے خطاب کیا ۔ مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عشق رسول ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حرمت نبی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی جان ‘ تن ‘ من ‘ دھن سب کچھ قربان کر سکتے ہیں مگر کسی کو گستاخی نہیں کرنے دیں گے اور ہم گستاخوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ ان کا خاندان ہمیشہ خدمت دین کیلئے کوشاں رہتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اہل سنت کیلئے آواز اٹھا کر بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ جس سے سینکڑوں علماء کرام کے خلاف درج مقدمات خارج ہوئے ہیں ‘ ہم امید کرتے ہیں کہ علماء کرام پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی قیادت میں اہل سنت کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائی جاری ہے حکومت کی طرف سے غیر معمولی حالات کے پیش نظر بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے سانحہ پشاور کے بعد ملک کی سیاسی قیادت اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے متفق ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حبیب اللہ ایڈووکیٹ ، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، چوہدری منظور حسین وڑائچ ، قاری عطاء الرحمن ، سید شفاء اللہ شاہ ، شیخ حفیظ اللہ صدیقی ، مرزا نعیم الرحمن ، راجہ ریاض احمد راسخ و دیگر ممبران نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا ۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز افشاں رباب ، شعیب نسوانہ و دیگر ممبران امن کمیٹی بھی ا س موقع پر موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے ضلع میں امن وا مان کے قیام کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ ضلعی امن کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ابتدائی طور ایسی مساجد جن پر چار سے زائد لائوڈ سپیکر ایمپلی فائر یونٹ لگے ہیں انکی انتظامیہ ایک ہفتہ کے اندر چار سے زائد سپیکر از خود اتار دیں گے جبکہ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کاروائی کرے گی جبکہ انتظامیہ حکومت کو کمیٹی کے طرف سے سفارش بھجوائے کہ اذان کی آواز مساجد کے اطراف پہنچانے کے لئے چار سپیکر یونٹ لگانے کی اجازت دی جائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت نے متعدد نئے قوانین متعارف کرائے ہیں ان قوانین کے تحت تمام مساجد اور مدارس کی رجسٹریشن لازمی ہے ان مساجد کو رجسٹریشن کرانے کے لئے نوٹس جاری کئے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی ان مساجد اور مدارس کیانتظامیہ فوری طور پر رجسٹریشن کے لئے درخواست دے ضلعی انتظامیہ ان درخواستوں پر ہمدردانہ غور کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ ضلع میں اسلحہ کی نمائش کے خلاف اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی جاری ہے جن افراد کے پاس جعلی قرار دی گئی سریل نمبر کے اسلحہ لائسنس ہیں وہ فوری طور پر لائسنس اور ہتھیار متعلقہ تھانے میں جمع کرادیں دوسری صورت میں سخت ایکشن کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی فہرستوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے اور جلد نئی ترمیم شدہ لسٹ تیار کر لی جائے گی اسی طرح انتہا پسندی کی روک تھام ، نفرت انگیز تقاریر روکنے، ممنوعہ کتب کی فروخت روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ نئے قانون کرایہ داری پر عمل درآمد اور غیر ملکیوں کی بستیوں کی بھی سختی سے چیکنگ ہوگی۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے قانون کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے شر پسندوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی اور جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے اسے بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ہر گز نہیں ہونے دی جائے گی تاہم اگر کو ئی سمجھتا ہے کہ اسکے خلاف غلط کاروائی ہوئی وہ چار علماء کرام پر مشتمل بورڈ سے رجوع کر سکتا ہے ۔انہوںنے واضع کیا کہ مساجد میں صرف لائو ڈ سپیکر کا ایک ہی یونٹ لگانے کی اجازت ہے تاہم اگر علماکر ام سمجھتے ہیں کہ انکی تعداد زیادہ ہونی چاہیے تو وہ سیاسی نمائندوں کے ذریعے حکومت سے بات کر سکتے ہیں۔ ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے حکومت قانون کا بلا تفریق نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔ صدر بار حبیب اللہ ایڈووکیٹ نے تجویز دی کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پولیس اور نمبرداروں کی کمیٹیاں بنائی جائیں اور انکی کوآرڈنیشن بہتر کی جائے۔ سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمان نے تجویز دی کہ اخبارات کی انتظامیہ سے کہا جائے کہ وہ نفرت انگیز بیانات شائع نہ کریں۔ علما کرام نے ڈی سی او اور ڈی پی او کو یقین دلایا کہ نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل درآمد کے لئے وہ حکومت اور انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) DCOچوہدری لیاقت علی چٹھہ کی گجرات پریس کلب آمد اور سال 2015کے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا ،حسام الدین کرامت جنرل سیکرٹری ،مرزا منیر حسین نائب صدر، زاہد محمود نائب صدر، محمد سجیل خان جائینٹ سیکرٹری ،عرفان حفیظ کھوکھر فنانس سیکرٹری،صہیب سرور سیکرٹری اطلاعات ،ندیم رضابھٹی سیکرٹری سپورٹس، ندیم اسدی سیکرٹری تقریبات ،وقاص احسان سیکرٹری لائبریری،ممبران مجلس عاملہ شاہد اقبال ،انجم شہزاد ،انور بھٹی،فیاض حسین بٹ ،سجاد نذیر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گجرات پریس کلب کے سابق صدر محمد یونس ساقی ،طفیل میر ،وسیم اشرف بٹ ،سید وقار نقوی (DIO) ،مرزا نعیم الرحمن ،وحید مراد مرزا ، محمد اختر محمود ،اعجاز احمد شاکر ،راجہ تیمور طارق ،ذیشان ذوالفقار،سید نوید شاہ،بشارت لودھی، ارشد بٹ، داؤد شفیع، شفقت علی،محمد یٰسین،سجاد حیدر ناز،احسان اللہ اعظم ،، شاہد رسول،ایم زمان فوٹو گرافر، عاصم رضا سید ،راجہ ریاض راسخ،ظہیر مرزا،ملک شفقت اعوان،فرحان مرزا،امجد فاروق،نوازش علی نوازش،عارف علی عارف،خرم بٹ ،ظہیر عباس ملک،ڈاکٹر عبدالرزاق غفاری،رانا نذیر احمد، تجمل منیر، احتشام احمد ،یاسر وریا، سید ابدال شاہ ،ڈاکٹر عمران و دیگر ممبران گجرات پریس کلب کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ی سی او گجرا ت لیاقت علی چٹھہ کی پریس کلب آمد پر گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرزا،جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت ،سینئر صحافی محمد یونس ساقی ،سابق صدر،طفیل میر سابق صدر ،وسیم اشرف بٹ سابق صدر، ملک شفقت اعوان، نے پرتپاک استقبال کیا اور مالائیں پہنائیں ۔ DCOنے شاندار استقبال پر صحافی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (پ ۔ر )گجرات پریس کلب میں DCOچوہدری لیاقت علی چٹھہ صحافیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں محو گفتگو رہے۔اس موقع پر روزنامہ جذبہ کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر راجہ تیمور طارق سے سینئر صحافی راجہ طارق محمود کی خیریت بھی دریافت کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں زرد صحافت کا کوئی وجود نظر نہیں آتا ۔گجرات پریس کلب میں جمہوری کلچر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اور تمام کمیونٹی جمہوری کلچر کے فروغ میں متحد ہے ۔جس ادارے میں جمہوریت ہو تو ایسے ادارے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 8،9اضلاع میں کام کرنے کا موقع ملا ہے مگرگجرات کے صحافی سب سے منفرد ، تعاون کرنے والے،معاملہ فہم سلجھے ہوئے ،اور پڑھے لکھے نظر آئے ہیں یہاں کے ہر کسی صحافی کو قلم پر عبور حاصل ہے اور اسی وجہ سے صحافیوں نے ہمیشہ قلم کا مثبت استعمال کیا ہے۔ صحافیوں کی طرف سے لکھے گئے کالم،مضامین ،نیوز سے گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم فیصلہ جات کرنے میں مدد ملتی ہے۔ گجرات شہر کی خوبصورتی کیلئے صحافی کمیونٹی کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔ صحافیوں کے مضامین ،کالمز سے شہر کی ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے نئے نئے آئیڈیاز ملتے ہیں۔ جن پر عمل کر کے کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ DCOلیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ سینئر صحافی طفیل میر ۔مشتاق ناصر اور مرزا نعیم الرحمن اور کرامت اللہ کپور(مرحوم) کا شمار میرے دوستوں میں ہوتا ہے۔جنہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ۔ صحافیوں کا دل سے احترام کرتا ہوں گجرات کے صحافی اچھی سوچ کے مالک ہیں ۔کبھی سنسنی نہیں پھیلائی میں نے ہمیشہ صحافی کمیونٹی کو اپنا دست بازو سمجھا ہے۔ کبھی کسی صحافی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی۔ اور نہ ہی صحافی کمیونٹی کے ساتھ زیادتی کو برداشت کرتا ہوں۔ DCOلیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ شہر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہم ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں اب صحافیوں کا بھی فرض ہے کہ گجرات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں گجرات کی خوبصورتی میں پریس کلب اپنااہم کردار ادا کرے ۔گجرات میں ہر آنے والے ضلعی آفیسرز کو مائل کیا جائے کہ گجرات کی خوبصورتی اور ڈویلپمنٹ کو اس طرح برقرار رکھا جائے اور ڈویلپمنٹ کا سلسلہ برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا گجرات پریس کلب ،پراپرٹی ڈیلر، وکلاء کمیونٹی،انجمن تاجراں، چیمبر میں الیکشن کی روایات اچھا شگون ہے۔ جمہوری عمل اداروں اور خصوصاً شہر کی ترقی اور خوبصورتی میں اپنا خصوصی کردار ادا کرتی ہے۔ ایسی روایات سے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہمارا تعاون گجرات پریس کلب کے ساتھ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی مثالی رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے شمار میگا پراجیکٹ مکمل کروائے جارہے ہیں ۔ اور کئی ایسے پراجیکٹ جو عوام کی بہتری کیلئے فائلوں میں ابھی تک دبے ہوئے تھے انہیں بھی منظر عام پر لا کر انہیں شروع کروایاجارہا ہیان خیالات کا اظہار DCOگجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالستار ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت اور انکی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے گجرات شہر کے کیلئے جو پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ان کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ معذور بچوں کیلئے کمپلیکس بنایا جارہا ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسکا جلد افتتاح ہو گا ۔معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے خوبصورت بلڈنگ میں انہیں شفٹ کرینگے جو سپشل بچوں کے حوالے سے میرا اپنا خواب بھی تھا جبکہ شہباز شریف پارک کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جو جون تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ شہباز پور پل ایک میگا پراجیکٹ ہے۔ اس کی تعمیر کیلئے 15ملین کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں ۔ اس کی تکمیل کے بعد گجرات خصوصاً جلالپور جٹاں کے لوگوں کو فوائد حاصل ہونگے اوربزنس بڑھے گا۔گجرات اور اس کے ارد گرد کے علاقے ترقی کریں گے۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ ڈیفنس روڈ خوبصورت انداز میں تعمیر ہو گی۔ کھاریاں اور جلالپور جٹاں کے فاصلے کم ہو جائیں گے جس سے ضلع گجرات کی ترقی کی منازل آسان ہوں گی۔ شاہین چوک فلائی اوورز کی تعمیر کے حوالہ سے سنجیدگی سے کام جاری ہے ۔شاہین چوک فلائی اوورز کی تعمیر پر 2ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے تعاون سے شاہین چوک فلائی اوورز کی تعمیر پایہ تکمیل تک پہنچے گی ۔گجرات کیلئے ایک ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو)منظور ہو چکا ہے جسکی اراضی کی تلاش جاری ہے اور اُس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔ TMAکی موجودہ بلڈنگ کو ختم کر کے بہترین پارکنگ پلازہ تعمیرکیا جائے گا ۔ جس کی تعمیر کے بعد شہر میں ٹریفک کا رش کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اور شہروں کو بہت ریلیف ملے گا ۔ شہر کے سیوریج سسٹم کی کامیابی کیلئے نئی سکیم متعارف کروائی جائے گی۔ شہر کے پانی کو 3حصوں میں تقسیم کر کے بھمبر رو ڈ اور نالہ ہیلسی میں پھینکا جائے گا ۔ جس سے گجرات کے عوام کو بارشوں کے موسم میں سڑکوں پر پانی نظر نہیں آئے گا ۔ سپورٹس کمپلیکس بھی مکمل ہو چکا ہے ۔ آئندہ مہینے میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز ہو جائے گا ۔ جس سے ضلع گجرات میں مختلف کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔ نوجوان طبقہ کھیلوں کی طرف راغب ہو کر نشہ جیسی لعنت سے بچ سکیں گے۔ ٹانڈہ میٹرنٹی ہسپتال جو کہ 2006ء میں مکمل ہو چکا تھا ۔مشینری موجو د تھی ۔ مگر کوئی ورک نہیں ہو رہا تھا ۔ ہم نے ٹانڈہ میٹرنٹی ہسپتال کو ورکنگ کیلئے تیار کر دیا ہے ۔ جس سے علاقہ کے عوام کو مقامی سطح پر ہی صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم ہو سکیں گی عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں تین کروڑ کی لاگت سے برن یونٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ABSHکو غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ABSHمیں سیلف ہیلتھ بیس پر بھی کا م کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کی خوبصورتی ،تزئین و آرائش سے گجرات شہر کا خوبصورت منظر نظر آتا ہے۔ جی ٹی روڈ کی خوبصورتی کیلئے گجرات چیمبر آف کامرس اور صنعتکاروں نے بہت تعاون کیا ہے۔ جی ٹی روڈ کے بعد رحمان شہید روڈ بھمبر روڈ کی خوبصورتی کا کام شروع ہو چکا ہے جبکہ کچہری روڈ کی فلائی اوورز مستقبل کا منصوبہ ہے اگر بن جائے تو عوام کو بہت ریلیف ملے گا ۔ ایسے پراجیکٹ کی تکمیل سے گجرات خوبصورت اور منفردنظر آئے گا ۔ باب گجرات پلے گراؤنڈ کے منصوبوں کو منظر عام پر لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ۔باب گجرات جیسے منصوبوں کی تکمیل سے گجرات کی خوبصورتی کا منفرد نظارہ ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل 28فروری تک مکمل ہو جائے گا ۔ جس کے بعد ضلع گجرات کے باسیوں کو پٹواری کلچر سے نجات مل جائے گی ۔ان خیالات کااظہار DCOگجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ نے گجرات پریس کلب میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کے بعد پٹواری کلچر ٹوٹل ہی بدل جائے گا ۔ اس عمل سے بے شمار افراد ناراض بھی ہوئے مگر میں گجرات کے لوگوں کی بہتری کیلئے یہ عمل کرنا لازمی سمجھا اور اس کو پورا کرنے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو گیا ہوں ۔ ہم تو حکومت پنجاب کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر اہل گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ۔ اہل گجرات کا فرض ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر گجرات کی خوشحالی ترقی کیلئے اپنا اہم رول ادا کریں ۔ کیونکہ گجرات یہاں کے باسیوں کا ہے ۔ اور اس کی دیکھ بھال کی ان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ 2سے اڑھائی سال تک لگاتار محنت سے کا م کیا جائے گا ۔ تو گجرات پنجاب کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے ۔فیصل آباد میں بہت عرصہ تعینات رہا ہوں وہاں کی ترقی میں فیصل آباد کے صنعتکاروں ،صحافی دیگر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کا دست بازو بنیں آج فیصل آباد ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک شہر ہے ۔ گجرات کے باسیوں کو بھی گجرات کی ترقی ،خوشحالی ،امن و امان کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔ اور انتظامیہ کا ساتھ دینا ہو گا ۔گرین بیلٹ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے شہری اپنا تعاون کریں ۔شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے لحاظ سے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ بڑے بڑے پراجیکٹ کا تسلسل برقرار رکھنے میں صنعتکاروں اور خصوصاً گجرات کے رہائشیوں کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا ۔ DCOلیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ گجرات میں ٹھیکیداری کلچر کو تبدیل کرنے میں کوشاں ہیں ۔ جو ٹھیکیدار ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرے گا ۔ اور منصوبہ کو ٹائم فریم میں ختم نہ کرے گا ۔کسی قسم کی شکایت ہو گی تو ٹھیکیداران کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ بنٹا جائے گا ۔ جو آفیسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اسے بھی نوکری سے فارغ کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا چند ماہ کے دوران کرپشن کرنیوالے کئی آفیسران کو پہلی مرتبہ گجرات کی تاریخ میں ہتھکڑیاں لگوائی تاکہ سرکاری خزانے کاکوئی بے دریغ استعمال کرتے ہوئے لوٹ مار نہ کر سکے لوگوں کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوئی فرد میرے پاس آئے تو دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ گجرات کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ذاتی طور پر سنجیدہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) DCOلیاقت علی چٹھہ کو بیورو کریسی پر مضبوط گرفت ،سیاسی معاملات پر بھر پور نظر اور گجرات کیلئے کچھ کرنے کے عزم نے اہل گجرات میں انہیں بے حد مقبول بنا دیا ہے۔ DCOلیاقت علی چٹھہ کی تعیناتی سے گجرات کے لوگوں کی ان سے وابستہ امیدیں پھر جاگ اٹھی۔ اور انکے انقلابی اقدامات سے گجرات خوبصورت نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گجرات پریس کلب کے سابق صدر محمد یونس ساقی نے DCOلیاقت علی چٹھہ کی گجرات پریس کلب آمد پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ DCOگجرات کی اہل گجرات کے ساتھ بڑی پرانی وابستگی ہے۔ ان سے قبل کئی DCOگجرات آئے مگر ان کے مزاج اہل گجرات کے ساتھ نہیں ملے۔ لیاقت علی چٹھہ واحد DCOہیں جو اہل گجرات کیلئے درد دل رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کو خوبصورت بنانے کے عمل میں تیزی آنی چاہیے۔ گجرات کے شہری اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ABSHمیں غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ گجرات کی خوبصورتی کے حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز قابل قبول نہ ہو گا۔ گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستارمرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے صحافی اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی کے بعد گجرات پریس کلب کے ساتھ جس حکمران نے تعاون کیا ہے ہمیشہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔ گجرات پریس کلب کی تعمیر میں سینئر صحافیوں اصغر علی گھرال ،قربان طاہر مرحوم، شیخ اقبال مرحوم،راجہ طارق محمود کی خدمات مثالی ہیں ۔ پریس کلب کیلئے انکی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائیں گی عبدالستارمرزا نے مزید کہا کہ پریس کلب میں الیکشن کا ماحول گزشتہ 5سالوں سے جاری ہے۔ گجرات پریس کلب کے تمام ممبران پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سینئر کی رہنمائی میں ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ لوکل وقومی پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا نے گجرات پریس کلب پر ہمیشہ شفقت کی ۔ ہم انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ DCOلیاقت علی چٹھہ گجرات کے لوگوں کے مسائل حل کروانے میں عوامی نمائندوں سے ہمیشہ ایک قدم آگے رہے ہیں ۔ اور ہر کام میں گجرات کے صحافی ان کے دست بازو رہے ہیں ۔ گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر کسی کو بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنا چاہیے ۔ DCOلیاقت علی چٹھہ کو شاندار کاکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔گجرات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ DCOلیاقت علی چٹھہ واحد آفیسر ہیں جو ہر وقت شہر کے لوگوں کی بہتر فلاح و بہبود کیلئے سوچتے رہتے ہیں اور گجرات پریس کلب کے تمام ممبران ہر اچھے کام میں انکے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب ہمارے بزرگوں کا لگایا ہوا پودا ہے جو آج تناور درخت کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ جس ماحول میں ہم یہاں اکٹھے ہیں اس ماحول کیلئے ہمارے سینئر ز نے بہت محنت کی گجرات پریس کلب کے سابق صدر وسیم اشرف بٹ نے کہا کہDCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے گجرات کی خوبصورتی اور ڈویلپمنٹ کیلئے بے شمار پراجیکٹ مکمل کروائے ایسے کام کیے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ جسکی واضح مثال جی ٹی روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے گرین بیلٹ بنوائے۔ لاہور سے گجرات کی طرف آئیں تو گجرات اپنی خوبصورتی کا منفرد منظر ہی پیش کر رہا ہوتا ہے ۔ DCOلیاقت علی چٹھہ نے گجرات کیلئے کچھ کرنے کا عزم رکھنے والے تمام افراد کو ایک لڑی میں سمو دیا ہے ۔ بڑے بڑے میگا پراجیکٹ منظور کروانے میں DCOنے ذاتی دلچسپی لی۔ وسیم اشرف بٹ نے مزید کہا کہ گجرات پریس کلب نے ہمیشہ اپنے محسنوں کے یاد رکھا ہے ۔DCOگجرات نے بھی گجرات پریس کلب کے ممبران کیلئے لازوال خدمات سر انجام دیں ۔ صحافی کالونی میں کارپٹ سڑکیں تعمیر کروائیں ۔ پائپ لائنوں کو بہترین طریقہ سے مرمت کروایا ۔گجرات کے صحافی بھی ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔سینئر صحافی بشارت لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نیک ،اچھے کردارف کے مالک اور محنتی آفیسر ہیں گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے انکا کردار بہت نمایاں ہے ۔ ڈسٹرکٹ گجرات کیلئے بہت انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔ میڈیا اور ضلعی حکومت کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن ہے ۔ شاندار خدمات پرDCOلیاقت علی چٹھہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ DCOلیاقت علی چٹھہ بہترین دوست ہیں ۔ حق و سچ کا ساتھ دینے والے صحافیوں کا انہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ۔ اور انکی ہر ممکن رہنمائی کی ۔ ایسے آفیسر کی گجرات تعیناتی سے گجرات کے صحافی اور اہل گجرات کے رہائشی بہت خوش ہیں ۔ DCOگجرات نے ہمیشہ صحافت کی قدر کی ۔صحافیوں کے ساتھ زیادتی ہو تو یہ ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ گجرات پریس کلب آمد پر سینئر ، جونیئر صحافیوں سے باہم گپ شپ لگاتے رہے اور شہری مسائل پر تبادلہ خیال کرتے رہے انکا کہنا تھاکہ میں گجرات پریس کلب کا اعزازی ممبر ہوں اور گجرات کے صحافیوں کو ہمیشہ اپنا ساتھی سمجھتا ہوں اور میرے پاس کوئی صحافی معاشرے کے افراد کیلئے اجتماعی مسائل لیکر آتا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ گجرات کے صحافی بھی معاشرے کی بہتری کیلئے سوچتے ہیں ۔ ہمیشہ انکی تجاویز کو اولین ترجیح دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سرپرست متحدہ علماء مشائخ بورڈ جواد الرحمن نظامی سیفی کی ڈی پی او رائے اعجاز احمد سے ایک طویل ملاقات جس میں جماعت اہل سنت کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ جس پر ڈی پی او نے بتایا کہ علماء کرام کے خلاف مقدمات واپس لیے جا رہے ہیں ‘ جن میں کھلم کھلا خلاف ورزی اور معاشرے میں فساد پھیلانے والی تقاریر پر ان کے اخراج میں دشواری ہو گی ‘ انہوں نے کہا کہ علماء اہل سنت کے پاکستان بنایا وہی پاکستان کو بچائیں گے ‘ ملک کی موجودہ صورتحال کے مطابق ہر طبقے کو پولیس اور فوج سے تعاون کرنا ہوگا یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ‘ جواد الرحمن نظامی سیفی نے اس موقع پر کہا کہ علماء اکرام کے خلاف اذان کے ساتھ درود شریف پڑھنے پر جو مقدمات درج ہوئے ان کا اخراج قابل ستائش ہے ‘ اور اذان کے پہلے اور بعد میں درود شریف پڑھنے کی اجازت خوش آئند ہے ‘ اس اجازت سے علماء اہل سنت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ‘ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے ثابت کیا ہے کہ وہ اللہ اور رسول سے محبت کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ) روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ‘ ڈی ایس پی ٹریفک سمیت موٹروے پولیس افسران کی خصوصی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق ساحل انٹرپرائزز ریلوے روڈ گجرات کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس پر ٹریفک حادثات سے بچنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈ پر گاڑی ‘ موٹر سائیکل اور سائیکل سمیت ہر وہیکل کے ڈرائیور کو یہ ذہن میں رکھنا ہو گا کہ ہم نے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو محفوظ رکھنا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین اور اشاروں کی پابندی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری کو پورا کرے جس سے نہ صرف دوسرے کی بلکہ اپنی بھی زندگی محفوظ رہے گی ۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس افسران سمیت دیگر معززین شہریوں نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں ساحل انٹرپرائزز ریلوے روڈ کے ڈائریکٹر سہیل انور بٹ کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر مو ٹرے وے پولیس افسران سمیت ‘ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل ‘ٹریڈیونین ریلوے روڈ(اتفاق گروپ)کے سرپرست شیخ نصیر احمد،صدر ملک سرفراز، جنرل سیکرٹری مرزا خالد،نائب صدر سہیل انور بٹ ،عرفان چاندبٹ، افتخار قریشی اے ایس ایم(LAYS)،کاشف محمود اے ایس ایم(ENGRO)،ظفر تقی ٹی ایس ایم(LAYS)تنزیل شیخ ٹی ایس ایم(ENGRO )سماجی کارکن خادم علی خادم، بابر بھیا اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایم پی اے میاں طارق محمود کی بلدیہ ڈنگہ میں کھلی کچہری ‘ اے سی کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب ‘ ٹی ایم او کھاریاں ملک شفقت منیر ‘ ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ ‘ میاں اسد محمود’ سی او بلدیہ ڈنگہ سید سروش اقبال ‘ تجاوز انسپکٹر ظہیر عباس ‘ انچارج ٹریفک پوسٹ ڈنگہ سب انسپکٹر چوہدری شہباز چیمہ بھی موجود تھے ۔ مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ سٹی کے سرپرست سکندر خاں صراف ‘ جنرل سیکرٹری شیخ روحیل نذیر ‘ نائب صدر سیٹھ منیر احمد ‘ سیکرٹری اطلاعات باؤ نوید احمد ‘ صدر کریانہ ایسوسی ایشن غلام مصطفی بھٹی ‘ نائب صدر محمد صدیق مغل ‘ جنرل سیکرٹری موبائل فون ایسوسی ایشن مرزا محمد افضل ‘ صدر ٹیلرز ایسوسی ایشن وحید احمد شاکر ‘ صدر ٹینٹ سروس ایسوسی ایشن حاجی خالد محمود’ جنرل سیکرٹری ڈنگہ ٹریولز ایسوسی ایشن بشارت علی طاہر ‘ صدر پی ایم اے ڈنگہ ڈاکٹر افضال مغل ‘ جنرل سیکرٹری ایل پی جی ایسوسی ایشن ڈاکٹر مشتاق مغل ‘ جنرل سیکرٹری انجمن کتب فروشاں محمد نعیم ڈار ‘ صدر انجمن قصاباں محمد افضل قصاب ‘ جنرل سیکرٹری آصف حسین بلا ‘ ممبر چیمبر آف کامرس محمد اسلم بسوی کرن لائٹ ‘ تاجران محمد اشرف تاس ‘ حاجی ناصر علی زیدی ‘ قیصر اسحاق مغل ‘ ڈاکٹر ظفر اللہ ‘ سیاسی شخصیات سابق جنرل کونسلر چوہدری آفتاب احمد ‘ سابق کونسلر شیخ رستم علی ‘ سابق کونسلر خالد سہیل بلو ‘ ممتاز تاجر چوہدری خادم حسین منج ‘ زاہد اقبال منج ‘ سابق کونسلر راجہ خالد ‘ سابق کونسلر محمد اسلم بسوی ‘ معروف سماجی شخصیات ڈاکٹر پرویز اختر بٹ ‘ سابق کونسلر حاجی ایوب مغل ‘ صدر پان فروش ایسوسی ایشن شیخ محمد اصغر قریشی ‘ معروف تاجر و صحافی ڈاکٹر اعجاز احمد ‘ صحافی الطاف حسن طاہر ‘ نثار مغل ‘ سماجی شخصیت باؤ شاہد افضل ‘ خان محمد نواز ‘ خان علی ‘ ندیم مغل ‘ رضوان شیرا چوہان ‘ عامر وقاص بھٹہ ‘ نعیم اشرف چوہان ‘ زاہد انور بٹ ‘ رانا شاہد رؤف ‘ رانا شاہد حبیب ‘ ملک محمد ارشد ‘ مرزا شاہد علی ‘ سیکرٹری محمد حنیف ‘ سیکرٹری محمد اصغر بٹ ‘ اظہر محمود کسانہ سمیت شخصیات شریک ۔ شہریوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے جواب میں ٹریفک پولیس کو رات 8بجے بجے بلدیہ سٹاف کو شام 6 بجے تک ڈیوٹی پر موجود رہنے کا حکم ۔ مذبحہ خانہ میں پانی کی فراہمی کے لئے دو ہینڈ پمپ اور شیڈ تعمیر کرنے کی ہدایت ۔ ریڑھیوں کا مسئلہ مستقل حل کرنے کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم ۔ بسوں کو میلاد چوک میں کھڑا نہ کرنے کے لئے انکروچمنٹ انسپکٹر کو ہدایت غیر قانونی اڈے بنا کر فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم ۔ بازار میں پارکنگ کر کے راستہ روکنے والے کے چالان کرنے کی ہدایت ۔ پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے پر تجاویز طلب ۔ گوشت کے زائد نرخوں بارے DCO سے مذاکرات کا فیصلہ ۔ مذبحہ خانہ کی آلائشیں محلہ سے دور پھینکنے کی ہدایت ۔ چوک کو صاف رکھنے کے لئے بلدیہ کی تین رکنی ٹیم قائم ۔ مین بازار ‘ تھانہ روڈ کی مرمت کا فیصلہ ۔ سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے بارے لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم ۔ شام کے اوقات میں میلاد چوک میں ٹریفک عملہ کی موجودگی یقینی بنانے سمیت دیگر مسائل پر تجاویز طلب اور احکامات جاری ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)) 19 روز قبل گھر سے پر اسرار طور پر غائب ہو جانے والے نوجوان ثاقب علی کی لاش چک جانی کے قریب سیم نالا سے برآمد ۔ اسے سر میں گولی مار کر قتل کئے جانے کا شبہ ۔ تفصیلات کے مطابق 26/27 سالہ ثاقب علی ولد قدر داد قوم گوجر سکنہ راجو بھنڈ سات جنوری کو رات پونے دس بجے کے قریب مبینہ طور پر شوکت ولد مہندی خاں قوم گوجر سکنہ راجو بھنڈ ‘ میاں غلام محی الدین ولد میاں شیر علی ‘ ابوبکر ولد اشفاق احمد قوم میانے گوجر سکنائے نورجمال ‘ ارشد ولد احمد خاں قوم مصلی سکنہ نورجمال اور 2نا معلوم افراد کے ہمراہ گیا ۔ رات کو واپس نہ آیا تو اس کے والد قدر داد ولد غلام محمد قوم گوجر سکنہ راجو بھنڈ نے شوکت وغیرہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ واپس گھر چلا گیا تھا تا ہم وہ واپس گھر نہیں آیا ۔ آج تک والد تلاش کرتا رہا ۔ والد کے مطابق اسے پختہ یقین تھا کہ ثاقب علی کو شوکت وغیرہ 6 افراد نے قتل کر کے لاش غائب کر دی ہے ۔ 26 تاریخ کو قدر داد کو خبر ملی کہ جانی چک کے رقبہ میں سیم نالا میں لاش پڑی ہے جس نے اپنے دوسرے بیٹے رفاقت علی اور عزیز لیاقت علی کے ہمراہ جا کر لاش شناخت کر لی ۔ جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا ۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے قدر داد کی درخواست پر 4 نامزد 2 نا معلوم افراد کے خلاف 148/149 ‘ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش عمر حیات ایس آئی ڈنگہ کے سپرد کر دی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایجوکیٹرز ٹیچرز بھرتی کے لئے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ میں3 روز کی توسیع سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے حکم پر اب آخری تاریخ 26 جنوری سے بڑھا کر 29 جنوری کر دی گئی ہے ۔ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواران دیگر دستاویزات کے ہمراہ 29 جنوری جمعرات تک درخواستیں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جمع کروا سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) الیکشن کمیشن پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈنگہ کے چیف الیکشن کمشنر محمد محسن قادری اور اراکین ناظم علی اور سید امجد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مرکز ڈنگہ کے انتخابات کو خوبصورت انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ ہم نے اپنی بساط اور طاقت کے مطابق شفاف ترین انتخابات کروائے جس کی دلیل یہ ہے کہ تمام امیدواران نے انتخابات کے نتائج کو دل سے قبول کیا ۔ تمام اراکین جنہوں نے ووٹ کاسٹ کیا اور ہم پر اعتماد کا اظہار ان کے بے حد شکر گزار ہیں ۔ امید کرتے ہیں کہ منتخب صدر ملک محمد مغیث اور جنرل سیکرٹری محمد امین بہترین نمائندگان ثابت ہوں گے ۔ اور مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے کام جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)دیوار گرنے سے زمیندار سجاد احمد مہرانہ کی اہلیہ دب کر جاں بحق دو بچے زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پرانا اڈا کے قریب مشتاق احمد کی حویلی کے اندر 7 فٹ تک بھرتی ڈالی گئی جبکہ گلی کی طرف سے دیوار نیچی رہ گئی ۔ حویلی والے صحن میں رکھی اینٹوں کو پانی لگا رہے تھے کہ اچانک دیوار بیرونی سمت آ گری جس کے نتیجے میں گلی سے گزرتی چوہدری سجاد احمد مہرانہ کی اہلیہ سیکرٹری عنایت سویہ کی 38 سالہ ہمشیرہ دیوار کے نیچے دب کر شدید زخمی ہو گئی ۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق جبکہ گلی سے سائیکل پر گزرتے 2 کم عمر بچے شدید زخمی ہو گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایم این اے کے کوآرڈی نیٹر برائے پی پی 113 ‘ سابق نائب ناظم کھاریاں ‘ ممتاز معالج ڈاکٹر محمد جاوید ریاض نے روزنامہ چیلنج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض علم دشمن لالہ موسیٰ میں اپنے حواریوں سے لابنگ کر کے نئی نسل کا مستقبل تاریک کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ لالہ موسیٰ میں یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کا قیام پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ۔ سب کیمپس میں وہ تمام شعبہ جات قائم ہوں گے جو یو او جی میں پڑھائے جاتے ہیں ۔ کیمپس کے قیام سے لالہ موسیٰ ‘ کھاریاں ‘ سرائے عالمگیر اور ڈنگہ کے طلباء و طالبات کو اپنی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کا شاندار موقع ملے گا ۔ تا ہم بعض ناعاقبت اندیش محض سیاسی مخالفت میں نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم کے آسان حصول سے محروم کرنے کی بے فائدہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ عوام ان علم دشمنوں کے چہرے پہچانیں اور ان کی مخالفت میں اٹھ کھڑے ہوں ۔ یہ جو بھی کرتے رہیں چوہدری جعفر اقبال کی قیادت میں لالہ موسیٰ اور پی پی 113 کے علم دوست طبقے سب کیمپس کے قیام کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ۔ انشاء اللہ آنے والی بہار میں لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کی بنجر زمین پر علم کے پھول ضرور کھلیں گے اور مخالفت کرنے والوں کو تاریخ ضرور مطعون کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سرگودھاروڈ پر واقع پل پر تیز رفتار کار نے چنگ چی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو خاتون سمیت 4 افراد شدیدزخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سرگودھا روڈ پر ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنیوالی چنگ چی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چنگ چی میں سوار مسافر پل سے نیچے گر گئے جس سے ایک خاتون(پ) موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دو خواتین ریحانہ بی بی ‘ خورشید بی بی سمیت دو افراد شہزاد اکرم’ محمد اشرف شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی ہسپتال میں داخل کرادیا گیاپولیس اے ڈویژن نے مدعی شہزاد اکرم کی رپورٹ پر 10 نامعلوم افرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارکو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شہریوں کی سہولت کیلئے بنایا جانیوالا پارکنگ پلازہ ٹھیکیدار کی لوٹ سے عاجز آگئے بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا پارکنگ پلازہ جہاں شہریوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کی جاتی ہے پارکنگ پلازہ کے ٹھیکیدار نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے مذکورہ ٹھیکیدار شہر بھر سے پارک کی گئی گاڑیوں سے 20 روپے پرچی وصو ل کرنے کے علاوہ 20 فی گھنٹہ سے فیس وصول کرکے شہریوںکو تنگ کر رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل کی فیس 10 روپے فی گھنٹہ وصول کرکے پارکنگ کرنیوالوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے گجرات کے شہریوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ’ ایڈمنسٹریٹر فاروق رشید سندھو اور ٹی ایم او گجرات نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تھانہ ککرالی پولیس نے 5 رکنی ڈکیت جبکہ تھانہ سول لائن گجرات نے 6 رکنی نوسربازی کا گینگ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ موٹر سائیکل’ موبائیل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس لائن گجرات میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ککرالی پولیس نے انچارج شفقت بٹ اور سب انسپکٹر محمد اکرم اور انکی پوری ٹیم نے گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور سنگین وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ جن میں قاصد رضا’ عمران شہزاد’ رفاقت شہزاد’ عمر حسین’ اور صدیق کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ان قبضہ سے ناجائزاسلحہ ‘ایک لاکھ ’20 ہزار کی نقدی موٹر سائیکل موبائیل فون ودیگر سامان برآمد کرلیا ہے ملزمان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ حافظ آباد’ گوجرانوالہ’ گجرات’ کھاریاں’ میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ تھانہ سول لائن گجرات کے انچارج محمد یوسف تارڑ نے بمعہ پولیس لائن گجرات میں نوسربازی کی وارداتیں کرنے والے6 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 55 ہزار کی نقدی بھی برآمد کرلی ہے ملزمان سے ایک خاتون نبیلہ زوجہ تنویر کے علاوہ محمد منیر’ خالد پرویز ودیگر بھی شامل ہیں ملزمان خواتین کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹ لیتے تھے ڈی پی او گجرات نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ملازمین کو CC111 اور نقدی انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز قانون دان اور سابق سیکرٹری بار گجرات مرزا ندیم اختر ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں سابق ممبر پنجاب بار کونسل اور معروف قانون دان ندیم شہزاد کوکب ایڈووکیٹ کے بھائی وسیم شہزاد ایڈووکیٹ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔