سوات کی خبریں 29/01/2015

Swat

Swat

سوات(جی پی آئی) پاکستان نیوی میں سیلرز، میرین اور ٹکینکل سیلرز کی بھرتی جاری ہے۔یکم جون 2015 ء کو با لترتیب17سے21سال اور16سے 20سال قدکم از کم 5 فٹ 6 انچ اور 5 فٹ 4 انچ ۔تعلیم کم از کم میٹرک میں 60 اور 65فیصد نمبر حاصل کئیے ہو ۔بھرتی کے لیے اہل ہیں- خواہش مند افراد اپنے تعلیمی اسند اور ڈومیسائیل سریٹیفکیٹ اور نادرا کے شناختی کارڈیا فارم ب کی دو تصدیق شدہ کاپیوں اور ٤ عدد تصاویر کے ساتھ پاکستان نیوی ریکرومنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر وددیا ہال روڈ کالج کالونی سیدو شریف سوات میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔ملاکنڈ/ُپاٹا کے امیدواروں کو عمر اور نمبروں میں رعائیت بھی دی جا سکتی ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ2 فروری2015 ء تک ہے ۔لہذا تما م محب وطن نوجوان کو اپیل کی جاتی ہے کہ پا کستان نیوی فورس میں شمولیت اختیار کر کے اپنا کردار ادا کریں ۔مزید معلومات ان نمبروں سے حاصل کر سکتے ہیں۔0321-4614361 – 0946-723479
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) حاجی عبد اللہ جان (مرحوم )کی بیوہ انتقال کرگئیں ، مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔وہ حاجی پائی محمد خان کی ساس ، مجید اللہ ، سمیع اللہ ، عنایت اللہ ، احسان اللہ ، ہدایت اللہ کی والدہ ماجدہ ،فضل خدا ، سکندر باچا ، ناصر حیات کی نانی اور رفیع اللہ ، سلمان کی دادی تھیں ۔ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی محلہ قصابان رنگ محلہ کے گنبد مسجد میں ہورہی ہے ۔