لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے میڈيا منیجر امجد حسین نے کہا ہے کہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے متبادل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امجد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں, ٹیم کے تمام کھلاری مکمل فٹ ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کہا نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے کسی کھلاڑی کو کوئی انجری نہیں، میڈیا میں فٹنس کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور کسی کے متبادل کی درخواست نہیں کی گئی۔