قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، واپڈا اور حبیب بنک کی ٹیموں نے فتح اپنے نام کر لی

Table Tennis

Table Tennis

بہاولپور (جیوڈیسک) ڈرنگ اسٹیڈیم کے ٹیبل ٹینس آڈیٹوریم میں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنلز میں غزالہ روحی نے 4.3 میچز سے اور علی فیصل نے عاصم قریشی کو 4.3 میچز سے شکست دیکر مرد اور خواتین کی سنگل کیٹگری میں ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔

ٹیم ایونٹ مقابلوں میں پاکستان وپڈا نے ریلویز کو 3.1 میچز سے شکست دیکر مینز کیٹگری کا میدان مار لیا۔ حبیب بنک کی خواتین نے واپڈا کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔