وزیرآباد (جی پی آئی) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری جیت پاکستان کی ہوگی۔ دہشت گردی کے خاتمہ اور پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے ہر طبقہ کواپنا بھرپور کردار ادا کرنا چا ہیے۔
ملک وقوم کے امن سکون کو تباہ کرنے والے دہشت گردوں سے بچنے کے لئے ہم سب کوآنکھ کان کھول کر اپنے اردگرد حالات وواقعات پر کڑی نظررکھنا ہوگی۔
پاکستان آرمی ارض پاک کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔ یہ جنگ آرمی عوام کے تعاون سے پورے خطے کوامن وسکون کا گہوارہ بنا نے کے لئے لڑرہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ نے مسلم لیگی اکا برین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع سٹی ایجوکیشن کمیٹی کے صدرکرنل (ر) وقار انور شیخ، پروفیسرحا فظ منیراحمد، امتیاز اظہرباگڑی، مہرطاہر جاویدمٹھو، افتخار احمد بٹ، ڈاکٹر منظوردائم ودیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہربا شندہ چاہے اکثریتی یااقلیتی گروپ سے تعلق رکھتا ہووہ انتہا پرستی ،دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتا ہے۔ ہم سب کو اپنے اپنے مقام پر مادرملت کے تحفظ کے لئے کمزور، بزدل، دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلا ئی دیوار بننا ہو گا اور افواج پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تعاون کرنا ہو گا۔
پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ہم محفوظ ہیں تو ہمارا قومی نظریہ زندہ ہے۔ موجودہ حالات میں باہمی چپقلشوں کو ختم کر کے تمام تر توجہ دہشت گردی کے خا تمہ پر مرکوذ کرنا ہو گی۔