وآئی ایم سی گرائونڈ سے قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ کرایا جائے، نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے وائی ایم سی پر قبضے کا نوٹس لینے قبضے کے خاتمے کے لئے آواز اُٹھانے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے قبضہ ختم کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے مسیحوں کے دل جیت لیئے

نعیم کھو کھر نے کہاکہ وائی ایم سی پر قبضی وگزار کرائے ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال قبضہ گروپ کا سامان وائی ایم سی میں ہر پڑا ہے اور ان کا بکنگ آفس بھی اب تک قائم ہے جس سے مسیح عوام میں خدشہ پایا جارہا ہے کہ کہیں ایک بار پھر ملی بھگت سے وائی ایم سی گرائونڈ پر دوبارہ قبضہ نہ کرلیا جائے

نعیم کھو کھر نے کہاکہ وائی ایم سی ملک بھر کے مسیحوں کی پراپراٹی ہے جس سے وہ استفادہ حاصل کرتے ہیں مگر چند ناپسندیدہ عناصر نہ صرف اسے شادی لان میں تبدیل کیا بلکہ یہاں قائم تعلیمی درسگاہ کا تقدس بھی پامال کیا گیا جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم کھو کھر نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اپیل کی ہے کہ وہ وائی ایم سی میں قبضہ گروپ کا سامان تا حال منتقل نہ کئے جانے اور بکنگ آفس بند نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کریں۔