کراچی : لیاری کی غریب شاہ مارکیٹ کی 15 دکانیں لوٹ لی گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کی غریب شاہ مارکیٹ کی 15 دکانیں لوٹ لی گئیں۔

مارکیٹ کے ایک دکاندارکے مطابق درجنوں ملزمان کا گروہ بڑی گاڑیوں میں واردات کرکے گیا، جس کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور کیش لوٹ لیا گیا۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل بھی ایسی ہی واردات میں 10 دکانوں کا صفایا کیا گیا تھا۔وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں دکاندار سڑکوں پر نکل آئے اور غریب شاہ روڈ پر رینجرز ہیڈکوارٹر کا گھیرائو کر لیا۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی موجودگی کے باوجود دلیرانہ وارداتیں ہورہی ہیں، اگر ایسی وارداتوں کی روک تھام نہ کی گئی تو تھانے کا گھیراؤ کریں گے۔