پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سے فرسودہ اور استحصالی نظام ختم کریگی۔ چوہدری محمد آصف

PTI

PTI

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سے فرسودہ اور استحصالی نظام ختم کریگی روایتی اور سٹیٹس کو کی سیاست کو ختم کر کے میرٹ اور انصاف کی سیاست کو فروغ دینگے آزاد کشمیر کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد آصف ایڈووکیٹ آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کرتی ہے آزاد کشمیر میں برادری ازم ، اقربا پروری اور میرٹ کو پامال کرنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہ ہے اچھے کردار کے حامل لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائیگا چوہدری ظفر انور کی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے انکی شمولیت سے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست کو تبدیل کر کے میرٹ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے عوامی حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف میدان میں اتری ہے انشاء اللہ جلد آزاد کشمیر کی سیاست کا نقشہ تبدیل ہو جائیگا تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئیگی عوام جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔