مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 29/01/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محکمہ انہار کے پٹواری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، با اثر سے سے ملی بھگت کر کے پانی چوری کروا کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگا، چھوٹے ذمیداروں پر مقدمات کے انداراج کا سلسلہ جاری، بے آباد اور بنجر زمین کے مالکان بھی پٹواری کا نشانہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی راجباہ اٹھیل پور پر تعینات پٹواری یونس مسیح نے چھوٹے کسانوں کی زندگی اجیرن کر کر دی، ماہ دسمبر میں موگہ نمبر9200اور12035کے تین سے پانچ کنال آراضی والے زمیداروں کے خلاف پانی چوری کے مقدمات درج کروا دئیے گیئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر پانی چوری کرنے والے کسانوں سے بڑے پیمانے پر رشوت لیکر چھوٹ دے دی گئی ہے،کسانوں کے مطابق جھوٹا مقدمہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے خارج کر دیا،مذکورہ پٹواری نے دوبارہ رشوت کا مطالبہ کیا انکار پر 20جنوری کو دوبارہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا، کسانوں کے مطابق ماہ دسمبر سے نہریں بند پڑی ہوئی ہیں پانی چوری کیسی ہو گئی، اللہ دتہ ولد بوٹا اور اللہ دتہ ولد فیرودین نے بتایا کہ ہماری کوئی مالکی زمین ہی نہیں ہے ایک جگہ پر تین کنال بے آباد پڑی ہوئی ہیں جہاں ہم نے کبھی پانی نہیں لگایا ہمارے خلاف بھی پانی چوری کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، محمد الیاس، ہدایت، لشکر، محمد حسین، ودیگر کسانوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کرپٹ پٹواری کے خلاف فوری کاروائی اور کسانوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں آصف اقبال کے چاچا اور وکیل احمد انصاری کی دادی کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے محمد اقبال آصف جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب قصور کے چاچا اور صحافی وکیل احمد انصاری کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ٹھٹھہ ڈوگراں والی کے قریب غلام مصطفی اپنی سالہ کو اغوا کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ڈوگراں والی کے قریب ایک حویلی الگو والی سے غلام مصطفی نامی شخص اپنے سالی (ث) کو اغوا کرکے فرار ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ غلام مصطفی کو اسلم نے گھر جوائی رکھا ہوا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Protest

Protest