کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے شعبہ شماریات کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے عوام کے دکھ ،درد سے خود کودور رکھنے والے صنعتکاراورتاجر حضرات کی تفصیلات ایمانداری سے ترتیب دی جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات پر خاموشی اختیارکرنے والے تاجروں اورصنعتکاروں کی ایمانداری سے تفصیلات ترتیب دی جائے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے تمام بڑے بڑے صنعتکاراورتاجر حضرات جنہوں نے ہمیشہ کراچی شہر کے عوام کے غم ،دکھ اور درد سے اپنے آپ کودور رکھا اور شہریوں کے بہیمانہ قتل عام پرخاموشی اختیار کی۔
ان کی تفصیلات ایم کیوایم شعبہ شماریات بہت احتیاط اور ایمانداری سے ترتیب دے تاکہ ایسے بڑے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں سے شہر کراچی کو پاک کرنے کی پرامن مہم کا آغاز کیاجاسکے۔