وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی مزید سستی کرنے سے روک دیا

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے سے روک دیا ہے۔

عوام کو بیس ارب روپے کے ملنے والے ریلیف کا امکان ختم ہوگیا ہے اور نیپرا نے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔‎ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نیپرا کو بجلی 3 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے روک دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے دبائو کے باعث نیپرا نے سماعت ملتوی کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران نے گزشتہ روز نیپرا پر شدید دبائو ڈالا ، سی پی پی اے نے دسمبر کے لیے 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی ، نیپرا کی منظوری کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کے اکائونٹ سے 20 ارب روپے عوام کو منتقل ہونا تھے۔

وزارت خزانہ نیپرا سے 1 روپیہ 50 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کروانا چاہتی ہے ، صارفین پر سرچارج کا نفاذ نیپرا ایکٹ کے خلاف ہے ، نیپرا کی جانب سے صارفین پر سرچارج عائد کرنے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔