لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کل کے بعد میرا ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں اور کل حیدرآباد میں آخری خطاب کروں گا۔
کے مطابق الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کل کے بعد میرا متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی واسطہ نہیں ہوگا اور حیدرآباد میں کل الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے اپنا آخری خطاب کروں گا جس کے بعد اپنی جماعت سے تعلق ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے تنظیمیں امور میں عدم دلچسپی پر الطاف حسین پہلے بھی کئی بار پارٹی سے تعلق ختم کرچکے ہیں تاہم کارکنوں کے بے حد اسرار پر وہ دوبارہ پارٹی کے سربراہ کے عہدے پرفائزہوئے۔