ورلڈ بنک نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

World Bank

World Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ورلڈ بنک نے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری دے دی، پانچ کروڑ ڈالر سندھ میں معاشی حالات کی درستگی پر خرچ ہوں گے۔

عالمی بنک کے اعلامیے کے مطابق قرض پچیس سال کی مدت کے لئے ہو گا، جبکہ پانچ سال کی رعایتی مدت ہو گی۔

منصوبے سے خدمات کے شعبے میں سیلز ٹیکس کے محصولات بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ بجٹ کے عمل کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔ منصوبے کے تحت مالی اور فنی امداد فراہم کی جائے گی۔