افغانستان میں نمازہ جنازہ کے دوران خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک

Suicide Attacks

Suicide Attacks

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان میں نمازہ جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں مزاحمتی تنظیموں کے حملے میں تیزی آتی جارہی ہے جس میں وہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔