ہالینڈ: قومی ٹی وی چینل میں داخل ہونے والا مسلح شخص گرفتار

Gunmen

Gunmen

دی ہیگ (جیوڈیسک) فوٹیج میں سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس شخص مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے اسٹوڈیو میں داخل ہوا۔ اسکے ہاتھ میں ایک سائلنسر لگا پستول تھا۔ ٹی وی انتظامیہ کے مطابق نشریات تقریباً ایک گھنٹہ معطل رہیں۔ مسلح شخص اسٹوڈیو میں ٹہلتا رہا۔

اس دوران وہ انتہائی پرسکون رہا۔ اس نے خود کو ہیکروں کے گروپ ” ہیکرز کولیکشن ” کا نمائندہ کہا۔ پولیس کے آنے پر اس نے بغیر مزاحمت پستول پھینک کر گرفتاری دے دی۔