سندھ حکومت نے تاجروں کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کو ملنے والی مبینہ دھمکوں کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت تمام تاجروں اور صنعت کاروں کو مکمل تحفظ دے گی۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کو ملنے والی دھمکی افسوس ناک عمل ہے۔ تاجر اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں اور کسی خوف کے بغیر اپنے کاروبار جاری رکھیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ ہر حال میں برقرار رکھے گی اور تاجروں، صنعت کاروں اور ان کی املاک کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔