پی آئی اے جہازوں کا کباڑ اور ناکارہ سامان 97لاکھ روپے میں نیلام

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے نے جہازوں کا کاٹھ کباڑ اور دیگر ناکارہ سامان 97 لاکھ 32 ہزار روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

پی آئی اے ہیڈآفس کے شعبہ پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹک کی جانب سے کاٹھ کباڑمین رن میں استعمال ہونے والے ٹک ماسٹر، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز، رن وے پاور پلانٹ، بورڈنگ برج، جہازوں کے ناکارہ ٹائر، ونگز، ونڈ اسکرین سمیت دیگر سامان شامل تھا۔

نیلامی میں ایک درجن سے زائد کباڑیوں نے حصہ لیا، معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے جہازوں کے پرانے انجن اور ناکارہ جہاز فروخت کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناکارہ جہازوں کی پارکنگ کی مد میں پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ لاکھوں روپے ادا کررہا ہے بیشتر جہاز مرمت کے قابل نہیں۔