حیدرآباد میں الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا

Malik Riaz and Altaf Hussain

Malik Riaz and Altaf Hussain

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں آج الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر حیدرآباد کے شہری انتہائی خوش ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔

وہ دن آ ہی گیا،جس کا حیدرآباد کے شہریوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔حیدرآباد کے علاقے گلستانِ سرمست میں آج الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ حیدرآباد میں کوئی یونی ورسٹی نہ ہونے کے سبب طلبہ و طالبات کو علم کے حصول کے لئے جام شورو جانا پڑتا ہے۔

حالات خراب ہوں اور ٹرانسپورٹ بند ہوجائےتو طالب علموں کا خاصا نقصان ہو جاتا تھا۔لیکن اب الطاف حسین یونی ورسٹی کے قیام کے منصوبے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ہوں گے جبکہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی شرکت بھی متوقع ہے۔