کابل : افغان فوجی کی فائرنگ، تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک، ایک زخمی

Nato Soldier Dead

Nato Soldier Dead

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی کنٹریکٹر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا۔ واقعہ کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ افغان ائر فورس کے افسر نے بتایا کہ ایک افغان فوجی نے امریکی کنٹریکٹرز پر فائرنگ کر دی۔ حملے میں تین کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

افغان حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ افغان فوجی نے فائرنگ کیوں کی۔ ائر فورس افسر کے مطابق حملے کے وقت موقع پر کوئی اور موجود نہیں تھا۔ ائر پورٹ پر سیکیورٹی ٹیم کی فائرنگ سے ایک افغان بھی مارا گیا۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والا افغان شہری حملہ آور تھا یا نہیں۔