چنیوٹ میں خاتون نے گھریلو تنازع پر شوہر کو آگ لگا دی

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں معاشی بد حالی کا شکار بیوی نے اپنے شوہر کو تیزاب پھینک کر آگ لگا دی۔ ملزمہ موقع سے فرار ہو گئی۔

متاثرہ شخص کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا۔ واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ قاضی ہرلاں میں پیش آیا۔ محمد اسلم نامی شخص کی اپنی بیوی لیلی سے معاشی حالات کی وجہ سے ناچاقی رہتی تھی۔

گزشتہ رات بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ لیلی نے پیٹرول چھڑک کر اپنے شوہر محمد اسلم کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔

محمد اسلم کو فیصل آباد الائیڈ اسپتال کے منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس چکا ہے، تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔