عبید اللہ خان کی فٹ بال کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔ شیر افضل

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے جنرل سیکریٹری عبید اللہ خان کی فٹ بال کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسپورٹس کے فروغ اور نوجوانوں کو فٹ بال کے کھیل کی طرف راغب کرنے میں عبید اللہ خان کا کردار قابل تحسین ہال ہی میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

ماضی میں انہوں نے شہر کی ممتاز فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس فٹ بال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے کلب کو کئی فتوحات سے بھی ہمکنار کیا ماضی کے اس عظیم فٹ بالر نے نہ صرف اپنے کلب کانام روشن کیا بلکہ اپنے عمدہ کھیل کی بدولت شائقین فٹ بال سے داد تحسین بھی وصول کی۔

آج جبکہ عبید اللہ خان ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں تو ہمیں خصوصاً ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام فٹ بال کلبز کو چاہیئے کہ اس مخلص اور نیک دل انسان کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھی ان کا بھر پور ساتھ دیکر دوبارہ فٹ بال کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

شیر افضل نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے تمام عہدیداران جن میں سنیئر نائب صدر سید عثمان شاہ ،نائب صدور ضمیر السلام ، عبدالعزیزاور محمد رحیم سمیت تمام ممبران کو بھی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے نمایاں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔