اسرائیلی انتخابات سے قبل نتن یاہو سے ملنا مناسب نہیں، اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کے دورہ امریکا کے دوران ان سے ملاقات نہیں کرینگے کیونکہ اسرائیلی انتخابات سے قبل ان سے ملاقات مناسب نہیں ہو گی۔ نتن یاہو اگلے ماہ امریکا کا دورہ کرینگے اور اسی ماہ اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

صدر اوباما نے کہا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم ایسے کسی عالمی رہنما سے ملاقات نہ کریں جس کے ملک میں انتخابات میں کچھ وقت باقی رہ گیا ہو۔

یہ پالیسی تمام دوست ملکوں کے حوالے سے ہے۔ برطانیہ میں انتخابات سے قبل ڈیوڈ کیمرون امریکا آئے تو میں نے ان سے بھی ملاقات نہیں کی تھی۔