کراچی: پولیو مہم کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 19 جنوری کو پولیو مہم کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار نجی اسپتال میں چل بسا، رواں پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ کر کے قتل کیے گئے اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 19 جنوری کو اورنگی ٹاون میں پولیو مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی تبسم علی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا

جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 11 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ آج دم توڑ گیا، تبسم علی اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات تھا۔اسی ماہ 26 جنوری کو ناظم آباد میں پولیو مہم کے دوران فائرنگ کر کے ایک زیر تربیت اہلکار شاہ میر خان کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔