کورنگی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 سگے بھائی ہلاک

Shakir and Shah Nawaz

Shakir and Shah Nawaz

کراچی (جیوڈیسک) حادثات میں2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے، کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان ہلاک ہو گئے۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت شاکر ولد شریف اور شاہ نواز کے نام سے کی گئی جوسگے بھائی تھے، دونوں بھائی مکان نمبر 163معصوم شاہ کالونی کالاپل کے رہاشی اورموٹر مکینک تھے جوحادثے کے وقت کورنگی اپنی دکان پر جارہے تھے، والد محمد شریف بھی کورنگی کی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، خواتین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ،علاوہ ازیں صفورا کے علاقے سعدی ٹاؤن میں 12 سالہ عمران مکان کی چھت سے گرکر ہلاک ہو گیا، ورثا لاش لے کر گھر روانہ ہو گئے۔