پیرمحل کی خبریں 31/1/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار کی جانب سے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جس میںاسسٹنٹ کمشنرز حافظ محمد نجیب، سیدہ رملہ علی، ٹی ایم او رانا نواز خاں، ایس ڈی او واپڈا رائو عابدنے تقریب میں خصوصی شرکت کی عصرانہ میںچوہدری محمد ارشد سردارآف یو کے، چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ ،مرکزی صدرانجمن تاجران میاں طارق کوٹلی والے،معروف سرجن ڈاکٹر اصغر علی، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمد،سابق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا، صدر (ن) لیگ حکیم محمد رفیق ارشد، جنرل سیکرٹری اسرار احمد پھلوری، رہنما چوہدری اما ن اللہ،مشتا ق احمد سعیدی، محمد جمیل،چوہدری عبید اللہ،محمد شفیق، مولانا منظور احمد صفدر،چوہدری عبدالغفار،چوہدری ارشد رشید،چوہدری نعیم ہاشم،چوہدری ریاض الحق ، طالب حسین جعفری ، معروف بلوچ ، آصف بلوچ ، محدم اسلم اچھو، چوہدری نعیم ،عبدالستا رساقی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مختلف واراتوں میں ملوث اشتہاری ملزم دوران گشت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس کے اہلکارمحمدیونس جٹ ، محمد عابد ، محمد ابرار ، محمدفرحان گشت کے دوران چک نمبر700/42گ ب میں پیر کڑیانہ تھے کہ مشکوک شخص کو روک گیاتو اس نے ڈور لگادی تھی دو گھنٹے کے کوششوں کے بعد محمد رمضان ولد حق نواز قوم گوانس چک نمبر 444ج ب ضلع جھنگ کو گرفتار کرلیا گیاتفیش کے دوران ملزم نے اقرار کیا ہے کہ وہ قتل ، اغواء ،کے مختلف مقدمات میں ضلع جھنگ کے مختلف تھانوں کا اشتہاری ملزم ہے،۔

Pirmahal

Pirmahal

Pirmahal

Pirmahal