اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں سینیٹ انتخابات سمیت پارٹی امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کے انتخابات میں صرف خیبرپختون خوا سے حصہ لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پنجاب سے سینیٹ کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی آٹی آئی اور جماعت اسلامی مل کر انتخاب لڑیں گی۔ 5 نششتین تحریک انصاف اور ایک جماعت اسلامی کو دی جائے۔
تمام امیدوار خیبرپختون خوا سے ہی ہوں گے۔ ٹکٹ پارٹی نظریات، پارٹی سے وفاداری اور آئینی امور میں دسترس رکھنے کی بنیاد پر دیا جائے گا۔