خیبر ایجنسی : موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 50 کلوگرام چرس برآمد

Hashish

Hashish

جمرود (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 50 کلوگرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی خاصہ دار فورس نے موٹر کار نمبر LOV 5651 کے خفیہ خانوں سے 50کلوگرام چرس برآمد کرکے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کو جمرود حوالات میں بند کر کے تحقیقات شروع کی گئی۔ قبضہ میں لینے والی چرس کی قیمت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔