ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، قادر مگسی

Qadir Magsi

Qadir Magsi

سجاول (جیوڈیسک) ایم کیو ایم مارشل لا کی پیداوار ہے، وہ اپنی لوٹ کھسوٹ اور دہشت کیلئے مشرف جیسا دور واپس لانا چاہتی ہے۔ سند ھ حکومت کے پہلے پانچ سالہ دور میں کراچی میں دس ہزار بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث 70 فیصد ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ملک میں ایسی مضبوط پارلیمنٹ چاہتے ہیں جس کے تمام ادارے ماتحت ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے سجاول پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کے دھرنا ڈراموں کی ناکامی کے بعد نام نہاد فوجی عدالتوں کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔ فوج کو ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنی چاہیے، وردی والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے کہا کہ اداروں سے سیاسی مداخلت اور کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، سندھ میں زراعت کی تباہی کے ذریعے سندھی قوم کی عزت نفس کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ آصف زرداری سندھ کی 18 شوگر ملز خریدنے کے بعد سندھی ہاریوں اور محنت کشوں کی کمائی ہتھیانا چاہتے ہیں۔