امریکن آئس ہاکی، مونٹریال کینیڈینز نے نیویارک رینجرز کو شکست دے دی

Ice Hockey

Ice Hockey

نیویارک (جیوڈیسک) امریکن نیشنل آئس ہاکی لیگ میں مونٹریال کینیڈینز کی ٹیم نے نیویارک رینجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ نیویارک سٹی میں آئس ہاکی لیگ کا دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ پہلے اور دوسرے پیریڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

حریف ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے جسے مضبوط دفاع ناکام بناتے رہے۔ میچ کے تیسرے پیریڈ میں مونٹریال کی جانب سے میکس پیسیوریٹی نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر گول داغ کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور فتح کا سبب بنی، اس کامیابی کے بعد مونٹریال کی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔