کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود شعبہ خواتین کی صدر نجمہ اشفاق، چیئر پرسن شمیم اختر، جنرل سیکریٹری مختار احمد، سنیئر نائب صدر زاہد جلبانی اور فنانس سیکریٹری اسد مصطفی نے ایک مشترکہ بیان میں سانحہ شکار پور کو دہشت گردی اور بر بریت کی بد ترین مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔
عبادت گاہوں اور درسگاہوں پر بزدلانہ کاروائی کرکے اپنے ہوس کی آگ مٹانے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں تنظیم فلاح و بہبود کے عہد یداروں نے شکار پور امام بارگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی پر وزر الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم سانحہ میں شہید ہونے والے ورثا کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک انجام تک پہنچا یا جائے تنظیم فلاح و بہبود کے عہدیداروں نے علاقائی سطح پر سماجی و فلاحی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے حفاظتی انتظامات کو موثر بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں۔