نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی

New Zealand Pakistan Match

New Zealand Pakistan Match

ولنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے، قومی کرکٹ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 210 رنز بنا سکی، شاہد آفریدی 67 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان مصباح الحق نے 58 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایلیٹ نے 3 ، ملز، بولٹ اور اینڈرسن نے دو دو اور ملن نے ایک وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر چالیسویں اوور میں پورا کر لیا، گپٹل 39، ٹیلر 59 ناٹ آئوٹ اور ایلیٹ نے 64 ناٹ آئوٹ رنز بنائے ، قومی ٹیم کی جانب سے محمد عرفان ، بلاول بھٹی اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔