لیہ کی خبریں 31/1/2015

Tariq Pahar

Tariq Pahar

لیہ (نامہ نگار) محکمہ واپڈا میں بھرتیوں کے خلاف پیپلز پارٹی دور میں نکالے گئے ملازمین نے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ 500 سے زائد نشستوں پر ملتان، مظفر گڑھ ، لیہ ، کوٹ ادو سمیت دیگر علاقوں کے ہزاروں نوجوانوں نے NTS کی مد میں 450 روپے جمع کروا کر درخواستیں دیں۔ جس سے حکومت کے کروڑوں روپے اکٹھے ہوئے۔ اطلاع کے مطابق پیپلز پارٹی دور میں بھرتی ہونے والے ملازمین جن کو میاں نواز شریف حکومت میں فارغ کر دیا گیا تھا نے بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) منشی منظور لیہ کی دھرتی کے عظیم شاعر اور ادیب تھے۔ بلکہ ہمیشہ ملازمین کے حقوق کیلئے بھی کام کرتے رہے۔ آپ کی وفات سے ضلع لیہ کی دھرتی ایک بڑے نام سے محروم ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و مرکزی انجمن تاجران پنجاب کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشی منظور وسیب کی پہچان اور لیہ کی مان تھے۔ جنہوں نے ضرب عصب پر نغمے لکھے۔ اس سے ان کی پاکستان کیلئے محبت نمایاں ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کوئی بارودی جیکٹ برآمد نہیں ہوئی۔ بلکہ یہ ایک ٹریننگ مشق تھی۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او کروڑ ملک ریاض نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کے پیش نظر سرکاری اداروں خصوصاً سکولوں اور کالجوں کی حفاظت کیلئے مشقیں کی جارہی ہیں۔ تاکہ کسی بھی تخریب کاری کے پیش نظر فوری موقع پر پہنچا جاسکے۔ اور عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔