لیاقت نیشنل ہسپتال کے تحت بھتہ خوری اور ڈاکٹرز کے قتل عام کے خلاف احتجاجی واک

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام کراچی میں ڈاکٹرز کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سیمینار اور احتجاجی واک مورخہ 2 فروری 2015ء بروز پیر صبح ساڑھے نو بجے نیشنل اسٹیڈیم روڈ نزد لیاقت نیشنل ہسپتال منعقد ہو گا۔

جس میں لیاقت نیشنل ہسپتال کے علاوہ شہر کے ممتاز سرجن ،ڈاکٹرز شرکت کرینگے۔