پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ
Posted on January 31, 2015 By Geo2 Webmaster اسلام آباد, کاروبار
FBR
اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح پانچ فیصد بڑھا دی گئی، عوام کو پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ کم ملے گا۔
پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح ستائیس فیصد کر دی گئی جو اس سے پہلے بائیس فیصد کی سطح پر موجود تھی۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یکم فروری سے سیلز ٹیکس 22 فیصد کی بجائے 27 فیصد کی شرح سے وصول کیا جائیگا ، ملک میں دیگر مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد پر موجود ہے۔