ملائشین حکومت کا لاپتہ طیارے کے تمام مسافروں کی موت کا باقاعدہ اعلان

Malaysia

Malaysia

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشیا کی حکومت نے لاپتہ طیارے ایم یچ 370 کے تمام مسافروں کی موت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا تاہم لواحقین پہلے ہی کسی قسم کا معاوضہ لینے سے انکار کر چکے ہیں ملائشیا کی حکومت اور مذکورہ ایئر لائنز کی جانب سے پہلے طیارے کے تمام 239 مسافروں کی موت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم مسافروں کے لواحقین کی جانب سے ان کی تلاش کیلئے زور دیا جا رہا تھا۔

ملائشیا کی حکومت کی جانب سے باقاعدہ ایک اعلان میں کہا گیا کہ ایم ایچ 370 طیارہ کسی حادثے کا شکار ہو کر گرگیا اور اس میں موجود تمام مسافر بھی ہلاک ہو گئے تھے ملائشیا کے شہری ہوا بازی کے چیف اظہرالدین عبدالرحمان نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ ملائشین ایئر لائنز کا طیارہ ایم ایچ 370 حادثے کا شکار ہو گیا ہے اور اس میں موجود تمام 239 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔