اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ شکار پور پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور صوبہ سندھ میں مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔لاہور میں پریس کلب لاہور کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شکارپو سانحے میں شہید ہونے والے لاہور کے رہائشی سید قمر عباس کاظمی کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جنازے میں تمام مکاتب فکر اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہاتھوں میں شکار پور سانحے کے خلاف بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے۔
جنازے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری،پاکستان عوامی تحریک کے ساجد بھٹی،پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر حسین اور صحافی برادری کی نمائندگی صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری نے کی جنازے میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ سید حیدر موسوی،علامہ حسن ھمدانی،علامہ ابوذر مہدوی،علامہ مظہر نقوی نے شرکت کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید حیدر موسوی پڑھائی جنازے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پنجاب میں احتجاج شروع ہو چکا ہے ہمارے بے گناہ کارکنان جو گرفتار ہیں ان کو رہا کیا جائے۔ہمیں دہشت گردوں طالبان دشمنی کی سزانہ دی جائے زیر اعطم پاکستان نوازشریف نے سانحہ شکار پور پر تعزیت نہ کرکے ملت جعفریہ کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے معززوکلاء سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اکیسویں ترمیم کی مخالفت بند کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں ،کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کی تمام سرگرمیاں بند کی جائیں ،سندھ بھر میں دہشت گردی کے مراکز کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے ۔سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے وزیر اعلیٰ مستعفیٰ ہونے کا اعلان کریں ،اُن کا کہنا تھا کہ کل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی اپیل پر ملک بھر میں یوم عزاء منایا جائے گا ہم ملک دشمن قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہمیں متحد ہوکر ان کے خلاف لڑنا ہوگا ہم اس غم کی گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں نواز حکومت نے ملک کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
مظاہرین سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ساجد حسن بھٹی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم پر ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے یوم سوگ اور سندھ میں شٹر ڈاوُن ہڑتال کی پاکستا ن عو امی تحریک نے ممکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور ہم اپنے بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںمظاہرے متحدہ شیعہ محاذ کے شاکرنقوی ،سول سوسائیٹی عبداللہ ملک ،سید وقار نقوی نے بھی شرکت کی کراچی نمائش چورنگی ،شاہراہ فیصل سمیت آٹھ سے زائد جگہوں پر دھرنے اور احتجاج کیا گیا شکار پور میں شہداء کے نماز جنازے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں ساتھ دیا۔سندھ کی سطح پر ہڑتال کی حمایت کرنے پر ایم کیو ایم،مسلم لیگ ق،تحریک انصاف ،سنی اتحاد کونسل،تاجر اتحاد،ٹرانسپورٹرز،پاکستان عوامی تحریک ،عوامی نیشنل پارٹی کے شکر گزار ہیں،انہوں نے کہا ہمارے شہداء کے پاک لہو کو ہم رائیگاں نہیں جانے دینگے سندھ میں پیپلز پارٹی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں سندھ بھر میں نسل کشی جاری ہے ہم پاکستان کے فطری دفاع ہیں ہمیں دہشت گردی کے خلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہماری نسل کشی پر خاموش رہنے والے اللہ کی عذاب سے نہیں بچ پائیں گے کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے کہ وہ پاکستانیوں کا قتل عام کریں قومی یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نااہل حکمران سیاسی مصلحتوں کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں ہم مزید جنازے اُٹھانے کے متحمل نہیں ستم ظریفی یہ ہے۔
یہاں قاتل اور مقتول کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جارہا ہے ہمارے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے روائتی بیلنس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے ہم اس ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کریں گے دوسری جانب نمائش چورنگی پر دھرنے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اتوار کو ملک بھر میں یوم عزاء منایا جائے گا اور سانحے کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہونگے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے قاتلوں کے محافظ ہیں قائم علی شاہ نے کراچی اور سندھ کو ملت جعفریہ کا مقتل گاہ بنا دیا ہم اپنے شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔
سندھ بھر میں فوجی آپریشن شروع کیا جائے اور دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو سر عام پھانسیاں دی جائے سندھ کے حکمران ناکام ہو چکے سند میں ایمرجنسی نافذ کر فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ ان نااہل حکمرانوں کے نااہلی سبب ہونے والے انسانیت کے قتل عام کو روکا جاسکے ،اسلام آباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے ہوئے گلگت بلتستان،آزاد کشمیر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر لوگ سراپا احتجاج رہے۔