وزیرستان (جیوڈیسک) قبائلی علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 2 فروری سے شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال کے دوران فاٹا میں پو لیو کے 2 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ جن میں ایک کا تعلق خیبر ایجنسی اور دوسرے کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔ پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 2 فروری سے فاٹا میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو ویکسین پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
جن کیلئے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی اور جنو بی وزیرستان میں بھی بچوں کو گھروں میں اور حجروں میں ٹیمیں جا کر بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے تا کہ اس بڑھتے ہوئے وائرس پر قابو پایا جا سکے ۔