گلیانہ تا پاکستان چوک گوٹریالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) گلیانہ تا پاکستان چوک گوٹریالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق گلیانہ تا پاکستان چوک گوٹریا لہ روڈ گہرے کھڈوں کی زد میں جسکی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے اور گہرے کھڈوں کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگی ہیں۔

تھوڑی سی بارش کے بعد سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا سے روڈ کی تعمیر کی اپیل کی ہے۔