لیاری کراچی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں ہوٹل پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بم کے دھماکے سے علاقے میں سراسیمگی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔