گجرات کی خبریں 31/01/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی )بزم نوشاہیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ نثار احمد نوشاہی افتخار احمد چوہدری نوشاہی ارشاد احمد چوہدری نوشاہی کے والد گرامی الحاج خلیفہ محمد اسلم نوشاہی انگلینڈ میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اُن کے آبائی گائوں موضع روپو وال رنگڑ ہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح نو بجے اُن کے آبائی گائوں رو پو وال رنگڑہ میں ہوگا ۔ دعا ایک بجے ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف نے بزم نوشاہیہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ چوہدری نثار احمد نوشاہی کے والد محترم کی وفات پر اُن کے آبائی گائوں جا کر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) رانا مشرف علی ناز ایک تحریک کا نام تھے جو ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید نصر جابر شاہ آف فتح پو ر نے اُن کی بیٹے رانا ثاقب مشرف سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جس طرح رانا مشرف علی ناز کے ساتھ ہمارے تعلقات تھے ۔ اُن کے بیٹے کے ساتھ یہ دوستی کا رشتہ قائم رہے گا ۔ اور ہم شانہ بشانہ اُن کے ساتھ ہیں ۔ رانا ثاقب مشرف نے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن خالد ڈار کی خدمات قابل تحسین ہیں وہ جرائم کے خاتمہ کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار رانا ثاقب مشرف نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ خالد ڈار کا کارنامہ ہے ‘ اور جس طرح انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں ‘ ہم اپنے علاقہ میں جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) خسرہ کے خلاف قومی مہم کے موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں محکمہ صحت نے کیمپ لگایا اور سکول کی انتظامیہ کے تعاون سے 13سو سے زائد دس سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد شفیق نقشبند نے کہا ہے کہ خسرہ ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے اور ہم اس سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گیارہویں شریف کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں بہت بڑی محفل منعقد ہوئی ۔ جس میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی ممتاز مذہبی شخصیت سید زمان حسین شاہ اور سید اعجاز حسین شاہ تھے ۔ اس موقع پر ملک کی ترقی سلامتی اور پاک افواج کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سانحہ شکار پور کے حوالے سے ملت جعفریہ آج ہریانوالہ چوک میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی ‘ جس میں تمام مکاتب الفکر کے افراد شرکت کرینگے ۔ سانحہ شکار حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو کیفر کردار تک پہچائیں ‘ ان خیالات کا اظہار سربراہ ملت جعفریہ چوہدری منظور حسین وڑائچ اور سید سر فراز حسین جعفری ‘ سید ذاکر حسین شاہ نقوی ‘ سید الطاف عباس کاظمی ‘ علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی’ چوہدری اکرم طاہر ‘ سید حیدر عباس شاہ ‘ چوہدری انور علی ‘ سید ناصر عباس شاہ نے کیا ۔ اور اس حوالے سے راہنمائوں نے مزید کہا کہ نماز کی حالت میں نمازیوں کو شہید کرنیوالوں کا انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں اس واقعے کی جتنی مذمت بھی کی جائے وہ کم ہے ‘ حسینی ہمیشہ کربلا سے درس لینے ہوئے ‘ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے ‘ مگر باطل کے سامنے کبھی سرنگوں نہ ہونگے ۔ تمام احباب نے آج احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ حسینی ہیں اور ہر دور کے مظلوم کے ساتھ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، بیماری کی چٹھی صرف اسی ٹیچر کو دی جائے جو درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفیکٹ لف کرے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایم او احمد رضا، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نثار احمد میو، محمد پرویز، رفعت النسائ،ڈی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور مانیٹرنگ سیل کے اہلکارو ں نے شرکت کی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے اگر کسی سکول میں بجلی کیفراہمی کے حوالے سے مسائل ہیں تو متعلقہ افسران خود واپڈا افسران سے رابطہ کرکے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ حل کرائیںانہوںنے ہدایت کی کہ ضلع میں کوئی سکول ایسا نہیں ہونا چاہیے جس میں بجلی نہ ہو۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں تمام سرکاری سکولوں میں پانی کا ٹیسٹ کرایا جائے گا اور اگر کسی سکول میں پانی مضر صحت پایا گیا تو وہاں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوںنے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جن تعلیمی اداروں میں ترقیاتی کام جاری ہیں ان منصوبہ جات کے تخمینہ جات کی کاپی ہیڈ ٹیچرز کو فراہم کی جائے تاکہ وہ کام کی تفصیلات سے آگاہ ہوں اور اسکی موثر نگرانی کر سکیں اسی طرح مانیٹرنگ ٹیم کے اہلکار بھی دورہ جات کے موقع پر کا م کے معیار اور میٹریل کی کوالٹی چیک کریں ۔انہوںنے سیلاب کے بعد سروے میں بہتر کردار ادا کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم کے اہلکاروں کو اضافی تنخواہ کے لئے حکومت پنجاب سے سفارش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ڈی سی او نے ایجوکیشن افسران کی نشاندہی پر ایجوکیٹرز کی بھرتی کے عمل کے دوران دفتری امور کے لئے مزید بجٹ کی فراہمی کے لئے ای ڈی او ایجوکیشن کو ڈیمانڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ اس سے قبل ڈی ایم اے احمد رضا سراء نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں گذشتہ ماہ کے دوران سرکاری سکولوںمیں اساتذہ کی حاضری مقررہ ہدف سے بہتر 92فیصد، طلبہ کی حاضری کی شرح 94فیصد ، انتظامی افسران کے دورہ جات 97فیصد اور زیر استعمال سہولیات کی شرح 98فیصد رہی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع میں جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم آج شروع ہوگی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ آج دن ایک بج دوپہر ویٹرنری ہسپتال گجرا ت میں مہم کا افتتاح کریں گے۔آٹھ فروری تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران بڑے ، چھوٹے 10لاکھ 93ہزار جانوروں جن میں 5لاکھ 75ہزار گائے ، بھینسیں، 2لاکھ 43ہزار بھیڑ بکریاں جبکہ 2لاکھ75ہزار گھریلو مرغیوں کو بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) گجرات ڈیجیٹل کلر لیب اینڈ فوٹو سٹوڈیو مسعود سنٹر نزد سمٹ بینک کچہری روڈ گجرات کا شاندار افتتاح ‘ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ احتساب ایکسپریس مرزا منیر حسین’ چوہدری جمشید رسول وڑائچ’ چوہدری اقصد وڑائچ’ چوہدری عامر وڑائچ’ ملک یاسین اعوان’ کاشف وڑائچ پنجاب پولیس’ راجہ محمد حنیف سابق صدر بارگجرات’ کاشف اعجاز سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار گجرات’ چوہدری شفقت وڑائچ آف غازی چک’ مہر اسلم پہلوان آف کٹھالہ سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔واضع رہے کہ گجرات ڈیجیٹل کلر لیب اینڈ فوٹو سٹوڈیو رضوان الحسن’ ذیشان اللہ ایڈووکیٹ اور ناظم حسین نے مشترکہ طور پر شروع کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم حسین نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم اس بزنس سے وابستہ ہیں ‘سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے کسٹمرز ہیں ‘کسٹمرز کا اعتماد ہی ہمارا سرمایہ افتخار ہے’ ہم انشاء اللہ گجرات کے شہریوں کو گجرات ڈیجیٹیل کلر لیب اینڈ سٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے اعلیٰ معیار اور کوالٹی کا فوٹو پرنٹ مہیا کریں گے’ گجرات ڈیجیٹل کلر لیب اینڈ فوٹو سٹوڈیو کی افتتاحی تقریب میں آنے والے تمام معززین مہمانوں بالخصوص چوہدری ندیم اختر ملہی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیت سے قیمتی وقت نکالااور ہماری تقریب کو رونمائی بخشی ‘ اختتام پر شرکاء کو شاندار ضیافت بھی دی گئی۔